کسی بھی سم کا نمبر اور بیلنس معلوم کرنے کا کوڈ

کسی بھی سم کا نمبر اور بیلنس معلوم کرنے کا کوڈ

اکثر اوقات میں یہ ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب انسان کوئی نیا سم لیتا ہے یا کافی عرصے تک سم استعمال نہیں کرتا۔ تو اس سم کا نمبر بھول جاتا ہے۔ آپ کہ ساتھ نہیں ہوتا۔ بلکہ کافی لوگوں کو یہ مسئلہ ہے۔ اس لیے اس بارے میں میں یہ مضمون لکھ رہا ہوں۔ تاکہ سب لوگوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ اس مضمون میں ہم تمام سم کے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ اور بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ آپ کے ساتھ شئیر کرونگا۔
پہلے ہم یوفون کی بات کریں گے۔

یوفون سم کا نمبر اور بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ

یوفون پاکستان میں کافی مشہور کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کروڑوں کی تعداد میں لوگ یوفون کے سروسز استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی یوفون کا سم استعمال کر رہے ہیں۔ تو پریشان نہ ہوں۔

یوفون سم کا نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

نمبر اگر آپ کو بھول گیا ہے۔ تو آپ نے اپنے سم سے *1# ملانا ہے۔ یاد رہے یہ کوڈ صرف یوفون سے ڈائل کرنا ہے۔ جسکا آپ نمبر معلوم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ کوڈ ڈائل کرنے کے بعد آپ کے سم کا نمبر آجائے گا۔

یوفون سم کا بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ

ابھی بات کرتے ہیں۔ کہ آپ کیسے یوفون سم کا بیلنس معلوم کر سکتے ہیں۔ اس بھی ایک آسان طریقہ ہے۔ اپنے سم سے *124# ڈائل کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے سم کا بیلنس آجائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کے سم پر تصدیقی میسج بھی آسکتا ہے۔ جس میں آپ کے سم کے بیلنس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

زونگ سم کا نمبر اور بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ

زونگ موجودہ وقت میں نمر #1فورجی کمپنی ہے۔ پاکستان میں کی اکثریت لوگ سم کا استعمال انٹرنیٹ اور کال کے لیے کرتے ہیں۔ کیونکہ اس کے چارجز دوسرے کمپنیوں کے برعکس کم ہوتے ہیں۔

زونگ سم کا نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

زونگ سم کا نمبر معلوم کرنے کے لیے آپ صرف اپنے سم سے *8# ڈائل کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کے سامنے آپ کے زونگ سم کا نمبر آجائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کو ایس ایم ایس بھی موصول ہوسکتا ہے۔ اگر کوئی بھی مسلئہ درپیش ہو کمپنی سے رابطہ کریں۔

زونگ سم کا بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ

اگر آپ زونگ سم کا بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ بھول چکے ہیں۔ تو میں آپ کو سب سے آسان طریقہ بتاتا ہوں۔ آپ نے اپنے زونگ سم سے *22# ڈائل کرنا ہے۔ اس تھوڑے دیر بعد آپ کو سم کا بیلنس معلوم ہوجائے گا۔ دوسرے کوڈ *310# ہے۔ یہ کوڈ ڈائل کرکہ بھی آپ بیلنس معلوم کرسکتے ہیں۔ آگر کوئی بھی مسلئہ درپیش ہو آپ نیچے کمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کو جواب دینے کی کوشش کرونگا۔

جاز سم کا نمبر اور بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ

جاز پاکستان میں وہ واحد کمپنی ہے۔ جس نے اوکلا سپیڈ ٹیسٹ کا انعام جیتا ہے۔
اگر آپ کو معلوم نہ ہو۔ اوکلا سپیڈ ٹیسٹ دنیا کی سب سے بڑی سپیڈ ٹیسٹ کرنے والی ویب سائٹ ہے۔ شاید آپ نے بھی اپنے سم کا انٹرنیٹ سپیڈ ٹیسٹ کیا ہو۔

جاز سم کا نمبر معلوم کرنے کا طریقہ کار

جاز سم کا نمبر معلوم کرنے کے لیے آپ کو زیادہ کجھ نہیں کرنا۔ آپ صرف اپنے سم سے *99# ڈائل کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کے سم کا نمبر آپ کے سامنے آجائے گا۔ دوسرے طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے جاز سم سے خالی میسج 667 پر بھیج دیں۔ تھوڑے سے وقت کے بعد آپ کو ایک ایس ایم ایس یعنی میسج موصول ہوگا۔ اس میسج میں آپ کے سم کا نمبر ہوگا۔

جاز سم کا بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ کار

جاز سم کا بیلنس معلوم کرنے کے کئی مختلف طریقے ہوسکتے ہیں۔ لیکن جو طریقے آپ کو یہاں بتائے جائے گے۔ آپ ان سے بھی آسانی کے ساتھ اپنے سم کا بیلنس معلوم کرسکتے ہیں۔ جاز سم کا بیلنس معلوم کرنے کے لیے آپ کو جاز سم سے *111# ڈائل کرنا ہے۔ اس بعد آپ کے سامنے سم کا بیلنس آجائے گا۔ دوسرے طریقہ یہ ہے کہ آپ نے سم سے *444*6*2# ڈائل کرنا ہے۔ اس کوڈ سے بھی آپ اپنے سم کا بیلنس معلوم کرسکتے ہیں۔

ٹیلی نار سم کا نمبر اور بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ

ٹیلی نار بھی دوسرے کمپنیوں کی طرح اپنے صارفین کو اچھی انٹرنیٹ سپیڈ اور پیکجز مہیاء کرتا ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کے کمپنی کے سم کا استعمال کریں۔

ٹیلی نار سم کا نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

ٹیلی نار کے سم کا نمبر بھی معلوم کرنا نہایت آسان ہے۔ ٹیلی نار سم کا نمبر معلوم کرنے کے لیے آپ نے سم سے *222*4# ڈائل کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ٹیلی نار سم کا نمبر آجائے گا۔ اس کہ علاوہ آپ ٹیلی نار ایپ سے بھی اپنا ٹیلی نار کا نمبر دیکھ سکتے ہیں۔

ٹیلی نار سم کا بیلنس معلوم کرنے کا طریقہ کار

آگر آپ کو نہیں پتہ کہ کیسے ٹیلی نار سم کا بیلنس معلوم کرنا ہوتا ہے۔ تو آپ نے زیادہ کچھ نہیں کرنا۔ سب سے پہلے آپ نے اپنے سم سے *444# ڈائل کرنا ہے۔ اس کوڈ سے آپ بہت ہی آسانی کے ساتھ ٹیلی نار سم کا بیلنس معلوم کرسکتے ہیں۔

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں۔ کہ یہ کوڈ جو آپ اس مضمون میں بتائے گئے ہیں کمپنی کی طرف سے کبھی بھی اور کسی بھی وقت تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر کوئی کوڈ کام نہ کرے۔ تو کمنٹ سیکشن میں ضرور آگاہ کیجئے گا۔ شکریہ

About Rafiqq 4088 Articles
Hello, thanks for visiting my profile. I'm Rafiqq, I'm a professional WordPress expert. I have over 4 years of experience in creating and troubleshooting WordPress and web development. Also, work as a virtual assistant and graphic designer. If you are looking for a WP Expert, Virtual Assistant, or Graphic Designer. Contact me... Thanks