جاز روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست

جاز کے بارے میں

جاز کمپنی جس کا پہلے نام موبی لنک تھا بعد میں اس کا نام جاز رکھا گیا۔ جو کہ کالز اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرتا ہے۔ یہ کمپنی 11 جون 1994 کو وجود میں آیا۔ یہ لوگوں کو اور کمپنیوں کو تیز ترین انٹرنیٹ مہیا کرتا ہے۔ جاز کا مین برانچ اسلام آباد میں موجود ہے۔ اور اس کے موجودہ سی ای او عامر ابراہیم ہیں۔ ان کو 2016 یہ عہدہ دیاگیا۔
جاز کمپنی کو 25 سال ہوچکے ہیں یہ کالز اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرتے ہوئے۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ جاز وہ واحد پاکستانی کمپنی ہے۔ جس نے پچیس سال پہلے ایس ایم ایس سروسز پاکستان میں لانچ کیا تھا۔
اس کمپنی کے اندر تین ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اڑسٹھ میلین کمپنی کے صارفین کی تعداد ہے۔ جو دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔

اپنے سم کو جاز میں تبدیل کیسے کریں؟

اگر آپ سچ میں اپنے سم کو جاز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ سم کے کے مالک ہوں۔ جس سم کو آپ جاز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اپنے قریبی جاز برانچ یا ریٹیلرز کے پاس جائیں۔ آپ کے نادرا قومی شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک شناخت کے آپ کے سم کو جاز کمپنی میں تبدیل کردیں گے۔ اس کے لیے چارجز وصول کیے جا سکتے ہیں۔
نوٹ: آپ کے سم کا نمبر اور سم وہی رہے گا۔

جیسے کہ آپ ہماری مضمون کا نام جان چکے ہیں جو ہے۔ جاز پری پیڈ انٹرنیٹ پیکجز کے بارے میں۔ تو اس کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پیکجز تین قسم کے ہوتے ہیں۔

پہلا روزانہ یا ڈیلی انٹرنیٹ پیکجز
دوسرا ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجز
تیسرے ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز
ان پیکجز کے علاوہ کچھ کمپنی سوشل اور تین روز کا بھی انٹرنیٹ پیکجز فراہم کیے ہوئے ہیں۔
پہلے ہم بات کرینگے ڈیلی یعنی روزانہ انٹرنیٹ پیکجز کے بارے میں۔

جاز دوسری کمپنیوں کی طرح اپنے صارفین کو بہت ہی اچھے ریٹس میں انٹرنیٹ سروس اور ایس ایم ایس سروس پرو وائڈ کرتا ہے لیکن ہم ابھی بات کریں گے انٹرنیٹ سروسز کے بارے میں اس سے پہلے بھی بات کر چکے ہیں آپ کس طرح سے اپنے سم کو جاز میں کنورٹ یعنی کے تبدیل کروا سکتے ہیں وہ آپ اوپر پڑھ چکے ہیں ابھی ہم بات کرلیتے ہیں کہ آپ کس طرح سے ڈیلی انٹرنیٹ پیکج کو سبسکرائب کر سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کی لمحات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں

روزانہ یا ڈیلی انٹرنیٹ پیکجز

ڈیلی انٹرنیٹ پیکجز کے بارے میں یہ بات نوٹ کرنے والی ہے کہ آپ کو جتنے بھی ایم بیز دیے جائے گے۔ اس کا استعمال آپ صرف اور صرف چوبیس گھنٹے کے لئے ہی کر سکتے ہیں اگر ان کا استعمال نہیں کریں گے۔ اگر آپ کے انٹرنیٹ پیکج کا وقت ختم ہوگیا تو آپ ان ایم بیز کو استعمال نہیں کرسکیں گے یہ خود بخود آپ کی سم سے ڈیلیٹ ہو جائیں گے ختم ہو جائیں گے۔

ڈیلی انٹرنیٹ پیکجز میں پہلا پیکج کا نام ہے ڈیلی براوزر آفر اس پیکج میں آپ کو پچاس ایم بی 24 گھنٹوں کے لئے دیئے جاتے ہیں جس میں آپ کسی بھی ویب سائٹ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اور اس کے چارجز ہونگے یا روپے 95 پیسے۔
اس پیکج کو سبسکرائب یعنی کے ایکٹیویٹ کرنے کے لیے آپ کو اسٹار 117 اسٹار 11 ہیش ملانا ہے۔

جاز ڈیلی ایس ایم ایس واٹس ایپ بنڈل اس بنڈل میں آپ کو دس ایم بیز ملیں گے یہ ڈیٹا آپ صرف واٹس ایپ کے لیے استعمال کر سکیں گے اس کے علاوہ آپ ان ایم بیز کو کہیں استعمال نہیں کر سکتے اس کے علاوہ آپ کو اس بنڈل کے ساتھ اٹھارہ سو ایس ایم ایس بھی ملیں گے جو آپ اس بنڈل کو جب ایکٹیویٹ کریں گے آپ کو اس کے ساتھ ہی مل جائیں گے۔
اس پیکج کے چارجز ہوں گے سات روپے بیس پیسے اور اس کا جو وقت ہوگا وہ ایک دن یعنی کے چوبیس گھنٹے اس کے آپ کو یہ تمام تر رسورسز چوبیس گھنٹوں میں استعمال کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ اس آفر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے آپ کو سٹار 334 ہیش ملانا ہوگا۔

ہمارے لسٹ میں تیسرے پیکج کا نام ہے جائز سپر ڈیلی آفر اس پیکج سے آپ کو ملیں گے ایک سو پچاس ایم بی اور ایس پیکج کا دورانیہ ہوگا ایک دن چوبیس گھنٹے آپ کو تمام تر ایم بیز چوبیس گھنٹوں میں ختم کرنے ہوں گے نہیں تو یہ خود بخود آپ کے سم سے ڈیلیٹ ہو جائیں گے اگر آپ ان کو استعمال نہیں کرتے ہیں۔
اس آفر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے آپ کو سٹار 212 ہیش ملانا ہوگا اور اس آفر کے چارجز 17 روپے پلس ٹیکس ہونگے۔ جب آپ اس پیکج کو لگانے کی کوشش کریں گے آپ کے سم کے اندر ستارہ روپے سے زیادہ کا بیلنس ہونا لازمی ہے اور اس کے بعد آپ کو ایک میسج موصول ہوگا جس میں یہ لکھا ہوگا کہ آپ کا جو آفر ہے وہ آپ کی سم پر ایکٹیویٹ ہوا ہے یا نہیں۔

باقی ڈیلی انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست نیچے درج ذیل ہیں۔ ان میں سے کوئی اپنی پسندیدہ پیکج تلاش کریں اور انٹرنیٹ لمحات سے لطف اٹھائیے۔

پیکج کا نامڈیٹاقیمتایکٹیویشن
ڈیلی براؤزر50 ایم بی11.95 روپے*117*11# ڈائل کریں
ڈیلی ایس ایم ایس + واٹس ایپ بنڈلواٹس ایپ کے لئے 10 ایم بی صرف 1800 ایس ایم ایسروپے 7.2*334# ڈائل کریں
ڈیلی سپر150MB ڈیٹا + 1440 جاز منٹ ، 50 SMSروپے 17*212# ڈائل کریں
ڈیلی ایکسٹریم جاز انٹرنیٹ پیکیج2 جی بی ڈیٹا (12am - 12 pm)روپے 15* 757 # ڈائل کریں
ڈیلی میگا1000 ایم بی27 روپے*757# ڈائل کریں
ڈیلی یوٹیوب اور سوشلیوٹیوب ، واٹس ایپ اور فیس بک کے لئے 1 جی بیروپے 15*968# ڈائل کریں

جاز ہفتہ وار یا ویکلی انٹرنیٹ پیکجز

اگر بات کی جائے ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجز کی تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا۔ کہ زیادہ تر صارفین کا من پسند پیکج ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکج ہوتا ہے۔ میں خود بھی ویکلی انٹرنیٹ پیکج استعمال کرتا ہوں۔ لیکن ہر صارف کی اپنی پسند ہوتی ہے۔
ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجز کے فہرست میں پہلے پیکج کا نام ویکل یوٹیوب سوشل ہے۔ اس پیکج میں آپ کو 5 جی بیز ملتے ہیں۔ دوسرے ویکلی انٹرنیٹ پیکج کا نام ویکلی پریمیم ہے۔ تیسرے پیکج کا نام ویکلی میگا ہے۔ اس پیکج میں آپ کو 7 جی بی انٹرنیٹ ملتا ہے۔
چوتھے ویکلی پیکج کا نام ویکلی میگا پلس ہے۔ اس پیکج سے آپ کو 25 جی بی انٹرنیٹ ملتا ہے۔ پورے ہفتے کے لیے دیا جاتا ہے۔ باقی ویکلی انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست درج ذیل ہے۔

پیکج کا نامڈیٹاقیمتایکٹیویشن
ہفتہ وار یوٹیوب اور سوشل5 جی بی (24 گھنٹے) آئی ایم او ، واٹس ایپ اور فیس بک89 روپے*660# ڈائل کریں
ہفتہ وار پریمیم3 جی بیروپے 147*117*47# ڈائل کریں
ہفتہ وار میگا7 جی بیروپے 210*159# ڈائل کریں
ہفتہ وار میگا پلس25 جی بیروپے 275*453# ڈائل کریں
ہفتہ وار ایکسٹریم2500 ایم بی (صبح 12:00 بجے تا 12:00 بجے تک درست)75 روپے*117*1# ڈائل کریں
ہفتہ وار پلس12 جی بی (صبح 6 بجے تا 2 بجے تک 6 جی بی)روپے 210*157# ڈائل کریں

منتھلی یا ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز

بڑے پیمانے پر اگر بات کی جائے پیکجز کی تو یہ کہ تعداد میں لوگ ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز کو سبسکرائب کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس یہ فہرست صرف اور منتھلی یعنی ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست ہے۔ اس میں آپ اپنا پسندیدہ ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز تلاش کرسکتے ہیں۔ اگر کوئی بھی پیکج نہ ملے تو کمنٹ سیکشن میں ہمیں ضرور آگاہ کیجئے۔
ابھی ہم واپس سے اپنے مضمون کی طرف آجاتے ہیں۔ ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست میں پہلے پیکج کا نام ہے۔ جاز منتھلی بروزر پیکج۔ اس پیکج میں آپ کو ملے گا۔ دو جی بی انٹرنیٹ ماہانہ کی بنیاد پر۔ اس کے چارجز ہونگے ننانوے روپے۔ دوسرے ماہانہ پیکجز کی فہرست نیچے ٹیبل میں مل جائے گی۔

پیکج کا نامڈیٹاقیمتایکٹیویشن
جاز ماہانہ براؤزر پیکیج2 جی بی89 روپے*709# ڈائل کریں
جاز ماہانہ سماجی پیکیج5 جی بی (واٹس ایپ ، فیس بک اور آئی ایم او) + 12000 SMSروپے 99*661# ڈائل کریں
جاز ماہانہ میگا پلس12 جی بی (6 جی 2 صبح 2 بجے)روپے 349*117*30# ڈائل کریں
جاز ماہانہ سپریم پیکیج20 جی بی (10 جی بی 2am - 2 pm)روپے 499*117*32# ڈائل کریں
جاز ماہانہ پریمیم انٹرنیٹ پیکیج25 جی بی (10 جی بی یو ٹیوب) + 250 تمام نیٹ منز620 روپے*2000# ڈائل کریں
جاز ماہانہ انتہائی پیکیج5000 ایم بیروپے 150*117*34# ڈائل کریں

اس مضمون کے تمام تر معلومات انٹرنیٹ سے حاصل کیے گئے ہیں۔ اس لیے ضروری نہیں کہ تمام تر پیکجز کی معلومات صحیح ہو۔ ہم اس آرٹیکل کو وقفے وقفے سے اپڈیٹ کرتے رہیں گے۔ اس فہرست میں موجود پیکجز کی قیمت کمپنی کی طرف سے کبھی بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔ شکریہ

About Rafiqq 4088 Articles
Hello, thanks for visiting my profile. I'm Rafiqq, I'm a professional WordPress expert. I have over 4 years of experience in creating and troubleshooting WordPress and web development. Also, work as a virtual assistant and graphic designer. If you are looking for a WP Expert, Virtual Assistant, or Graphic Designer. Contact me... Thanks