ٹیلی نار کے ڈیلی، ہفتہ وار اور ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست

ٹیلی نار کے بارے میں

ٹیلی نار اے ایس اے ناروے گورنمنٹ کا ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔ یہ پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے بڑے کمپنیوں سے ایک کمپنی ہے۔ یہ دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن کا کام کرتی ہے۔ لیکن یہ کمپنی ایشیاء کی طرف زیادہ توجہ دی رہی ہے۔ ہوسکتا ہے اس کمپنی کو ایشیاء کے صارفین کی طرف سے زیادہ توجہ مل رہی ہوں۔ یہ میں اپنے خیالات کے بنیاد پر بتا رہا ہوں۔ ہوسکتا ہے سچائی کجھ اور ہو۔
ٹیلی نار پاکستان میں پڑے پیمانے پر اپنے صارفین کو ٹو جی، تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے ساتھ انٹرنیٹ پیکجز مہیا کرتا ہے۔
دوسرے کمپنیوں کی طرح ٹیلی نار بھی اپنے صارفین کو انتہاہی کم ریٹ میں انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس ٹیلی نار کی سم ہے تو آپ ان سب پیکجز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اگر نہیں ہے تو ابھی اپنے قریبی برانچ جائیں اور اپنے پسندیدہ نمبر کا انتخاب کر کہ ٹیلی نار فور جی ٹیکنالوجی انٹرنیٹ سپیڈ کے مزے لیں۔
اگر آپ اٹھارہ سال سے کم عمر کے ہیں تو سم خرید نہیں سکتے۔ کیونکہ سم خرید نے کے لیے قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ آپ اٹھارہ سال کے ہو چکے ہیں تو پہلے آپ کو قومی شناختی کارڈ بنوانا ہوگا۔ اس کے لیے کسی قریبی نادرا دفتر کا وزٹ کریں۔
اگر بات کی جائے سم تبدیل کرنے کی تو وہ بھی آپ بڑے آسانی سے تبدیل کرسکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ کے پاس اگر کسی دوسرے کمپنی کا سم کارڈ ہے۔ تو آپ سم کارڈ اور نادرا قومی شناختی کارڈ ساتھ لے کر جائیں۔ بائیؤ میٹرک تصدیق کے بعد آپ کے دوسرے کمپنی کا سم ٹیلی نار میں تبدیل ہو جائے گا۔ آپ کے سم کا نمبر وہی رہے گا۔ لیکن کمپنی تبدیل ہو جائے گا۔ اس بعد آپ ٹیلی نار کے آفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ابھی بات کرتے ہیں ٹیلی نار کے پری پیڈ انٹرنیٹ پیکجز کے بارے میں جس کے بارے میں یہ مضمون ہے۔

ٹیلی نار ڈیلی انٹرنیٹ پیکجز

اس فہرست میں ہم صرف ٹیلی کے ڈیلی یا روانہ انٹرنیٹ پیکجز کے بارے میں بات کرینگے۔ اگر بات کی جائے پیکج کی تو دوسرے کمپنیوں کی طرح ٹیلی نار بھی اپنے صارفین کو خوش کرنے کے لیے سستے ریٹس کے ساتھ پیکجز فراہم کرتا ہے۔ تاکہ صارفین دوسرے کمپنیوں کے بارے میں نہ سوچیں۔ اس لیے جتنا ہو سکتا ہے ٹیلی نار کمپنی اپنے صارفین کو سستے ریٹس کے ساتھ پیکچرز مہیا کرتا ہے۔

پہلے پیکج کا نام ہے ڈیلی یوٹیوب پیکج ہے۔ اس پیکج سے آپ کو آٹھ روپے میں 500 ایم بی ملتے ہیں ان ایم بیز کو آپ صرف یوٹیوب کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ دوسرے کسی ویبسائٹ کو اس پیکج ساتھ نہیں چلا سکیں گے۔ یہ پیکج صرف یوٹیوب کے استعمال کے لیے ہے۔ اس پیکج کو ایکٹیویٹ کرانے کے لیے *50# ملائیں۔

دوسرے ڈیلی پیکج کا نام ہے ڈیلی آف پیک آفر۔ اس پیکج سے آپ کو ڈیلی 1500 ایم بی ملتے ہیں جو آپ صبح چھے بجے سے شام چھے بجے تک استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پیکج آفر سے آپ روزانہ کسی بھی انٹرنیٹ ویب سائٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اور آفر کی قیمت 15 روپے ہے۔ اس پیکج کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے *10# ملائیں۔ اس بعد آپ کو ایک تصدیقی میسج موصول ہوگا۔

تیسرے ڈیلی پیکج کا نام ڈیلی سوشل پیک ہے۔ اس پیکج سے آپ کو 70 ایم بی ملیں گے جن کو آپ 24 گھنٹوں میں استمعال کر پائیں گے۔ اس پیکج کے چارجز دو روپے پچاس پیسے ہیں۔ اس آفر کو سبسکرایب کرنے کے لیے *311# ڈائل کریں۔

چوتھے ڈیلی پیکج کا نام فل ڈے آفر ہے اس ایم بیز بھی آپ کو 24 گھنٹوں کے لیے دیے جائیں گے۔ 5 ایم بی انٹرنیٹ اور 100 ایم بی آپ کو واٹس کے استعمال کے لیے ملیں گے۔ اور اس کے ساتھ آئن نیٹ انلیمیڈیڈ کالز بھی کر سکیں گے رات کے 12 بجے تک۔ اس پیکج کی قیمت 13 روپے ہے اس پیکج کو اپنے سم پر ایکٹیویٹ کرنے کے *5*250# ڈائل کریں۔

پانچویں ٹیلی نار آفر کا نام گڈ ٹائم آفر ہے اس پیکج کی قیمت 6 روپے ہے۔ اس پیکج کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے *345*20# ڈائل کریں۔ اس آفر میں آپ کو 250 ایم بی ملتے ہیں اس کے ساتھ ہی آئن نیٹ انلیمیڈیڈ کالز 2 گھنٹے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

پیکج کا نامڈیٹاقیمتایکٹیویشن
ڈیلی یوٹیوب پیکیجیوٹیوب کے لئے 500 ایم بیروپے 8ڈائل * 60 #
ڈیلی آف چوٹی پیش کش1500 ایم بی (6am - 6PM)روپے 15* 10 # ڈائل کریں
رات دین کی پیش کش1.5 جی بی (12am - 12PM)روپے 18* 150 # ڈائل کریں
ڈیلی سوشل پیکسوشل پلیٹ فارم کے لئے 70 ایم بیروپے 2.50ڈائل * 311 #
پورے دن کی پیش کشواٹس ایپ کے لئے 5 MB + 100 MB ، لامحدود آن نیٹ کال (آدھی رات 12 بجے تک)13 روپےڈائل * 5 * 250 #
ٹیلی نار گڈ ٹائم آفرفیس بک کے لئے 250 ایم بی ، لامحدود آن نیٹ کال (2 گھنٹے)روپے 6* 345 * 20 # ڈائل کریں

ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست

ویکلی الٹرا پلس فہرست میں پیکج کا پہلا نام ہے۔ اس پیکج سے آپ کو ٹوٹل 20 جی بی ملیں گے۔ اس میں سے آپ کو 10 جی بی صبح 1 بجے سے 11 بجے روزانہ کے استعمال کرنے ہونگے۔ اس پیکج کو ایکٹیویٹ کرانے کے لیے *225# ملائیں۔ اس پیکج کے چارجز 240 روپے پلس ٹیکس ہیں۔

دوسرے ویکلی پیکج کا نام ویکلی الٹرا ہے۔ اس پیکج سے آپ کو 8 جی بی انٹرنیٹ ملیں گے۔ اس کہ علاوہ 1 جی بی گونج کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ اس پیکج کی قیمت 185 روپے ہے۔ اس پیکج کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے *336# ڈائل کریں۔

باقی ویکلی انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست درج ذیل ہیں

پیکج کا نامڈیٹاقیمتایکٹیویشن
4 جی ویکلی الٹرا پلس20 جی بی (بشمول 10 جی بی 1 صبح سے 11 بجے تک)روپے 240*225# ڈائل کریں
4 جی ویکلی الٹرا8 جی بی + 1 جی بی گونجروپے 185*336# ڈائل کریں
4 جی ویکلی سپر4000 ایم بی (بشمول 2000 ایم بی 1 صبح سے 11 بجے تک)روپے 110*288# ڈائل کریں
میگا ویکلی ایزی کارڈ10 جی بی (بشمول 5 جی بی 1 صبح سے 11 بجے تک) ، 2000 ٹیلی نار + پی ٹی سی ایل منٹ ، 70 آف نیٹ منٹ ، اور 2000 ایس ایم ایسروپے 222*001# ڈائل کریں
4 جی ہفتہ وار انٹرنیٹ میکس30 جی بی (صبح 12 بجے سے صبح 9 بجے)روپے 50*19# ڈائل کریں
ہفتہ وار 6 سے 6 پیش کش4 جی بی (صبح 6 بجے تا شام 6 بجے)روپے 55*71# ڈائل کریں

3-روزہ انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست

اس فہرست میں تمام 3- روزی انٹرنیٹ پیکجز کی لسٹ ہے۔ جس میں آپ اپنا پسندیدہ پیکج تلاش کر سکتے ہیں۔ یا کمپنی سے رابطہ کر کہ مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

پیکج کا نامڈیٹاقیمتایکٹیویشن
ٹیلی نار 3/3 آفر50 ایم بی انٹرنیٹ ، 600 آن نیٹ منٹ ، اور 300 ایس ایم ایسروپے 54.89*345*243# ڈائل کریں
4 جی 3 دن کا بنڈل1000 ایم بی (بشمول 500 ایم بی 12 صبح سے 8 بجے تک)روپے 44*32# ڈائل کریں
3 دن سہولت آفر50MB + 100MB واٹس ایپ ، ٹویٹر اور فیس بک کے لئے
نیٹ پر 250 منٹ
آف نیٹ 25 منٹ
روپے 52*5*3# ڈائل کریں

ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست

ماہانہ انٹرنیٹ پیکجز کی فہرست میں منتھلی سوشل پیک، فورجی منتھلی لائٹ، فورجی منتھلی الٹرا، میگا منتھلی، منتھلی ایمو پیکج، منتھلی سوشل پیک پلس، منتھلی واٹس ایپ پیکج، ٹیک ٹوک اور سنیپ چیٹ پیکج، فور جی منتھلی سپر، منتھلی ایزی کارڈ 450 پیکج، منتھلی ایزی کارڈ 600، اور منتھلی ایزی کارڈ 800 شامل ہیں۔

پیکج کا نامڈیٹاقیمتایکٹیویشن
ماہانہ سوشل پیکفیس بک اور واٹس ایپ: 3000 ایم بی انٹرنیٹ: 100 ایم بیروپے 44.45*911# ڈائل کریں
4 جی ماہانہ واپس موضوعواٹس ایپ / گونج / گیم بوکس کے لئے 2 جی بی + 1 جی بیروپے 150*301# ڈائل کریں
4 جی ماہانہ الٹرا10 جی بی + 10 جی بی (12 AM - 8 AM)روپے 450*335# ڈائل کریں
میگا ماہانہ پیکیج75 جی بی (رات 12 بجے سے 12 بجے)روپے 175*29# ڈائل کریں
ماہانہ IMO پیکیجآئی ایم او کے لئے 2000 ایم بیروپے 45*466# ڈائل کریں
ماہانہ سوشل پیک پلسفیس بک اور واٹس ایپ: 5000 ایم بی ، اور 10،000 ایس ایم ایسروپے 75*660# ڈائل کریں
ماہانہ واٹس ایپ پیکیجواٹس ایپ کے لئے 1500 ایم بیروپے 5ڈائل * 247 #
ٹک ٹوک اور اسنیپ چیٹ پیکیج2 جی بی ٹِک ٹاک + اسنیپ چیٹروپے 40ڈائل * 121 #
4 جی ماہانہ سپر12000 ایم بی (بشمول 6000 ایم بی 1 صبح 11 بجے)روپے 330ڈائل * 345 * 169 #
4 جی ماہانہ اسٹارٹر بنڈل4000 ایم بی + 4000 ایم بی (1 am - 7 am)روپے 300* 302 # ڈائل کریں
ماہانہ ایزی کارڈ 4501 جی بی + 2 جی بی واٹس ایپ ، 500 آن نیٹ منٹ ، 50 آف نیٹ منٹ اور 500 ایس ایم ایسروپے 450* 350 # ڈائل کریں
ماہانہ آسان کارڈ 6006 جی بی + 6 جی بی (صبح 1۔11 بجے تک) ، 3000 آن نیٹ منٹ ، 150 آف نیٹ منٹ ، اور 3000 ایس ایم ایسروپے 530ڈائل * 530 #
ماہانہ ایزی کارڈ 8009 جی بی + 9 جی بی (صبح 1۔11 بجے تک) ، 5000 آن نیٹ منٹ ، 300 آف نیٹ منٹ ، اور 5000 ایس ایم ایسروپے 715* 80 # ڈائل کریں

اس مضمون میں موجود تمام تر پیکجز کی فہرست کی قیمت اور ایم بیز کمپنی کی طرف سے کبھی بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ پیکج کو ایکٹیویٹ کرنے سے پہلے کمپنی سے پیکچ کے بارے میں جانچ پڑتال ضرور کریں۔ تاکہ آپ کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔ ابھی کے لیے یہ فیچرز کی فہرست اپڈیٹڈ ہے۔ اگر اس مضمون میں کسی قسم کی کوئی خرابی یا غلطی مہسوس کریں تو کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔ تاکہ اس مضمون کو بہتر کیا جا سکے۔ شکریہ۔

About Rafiqq 4088 Articles
Hello, thanks for visiting my profile. I'm Rafiqq, I'm a professional WordPress expert. I have over 4 years of experience in creating and troubleshooting WordPress and web development. Also, work as a virtual assistant and graphic designer. If you are looking for a WP Expert, Virtual Assistant, or Graphic Designer. Contact me... Thanks