
تمام سم کے ایڈوانس لوڈ کوڈ
ٹیلی نار، یوفون، جاز، وارد، اور زونگ سم کا ایڈوانس لوڈ کے بارے میں بات کرنے سے پہلے ان کمپنیوں کے بارے میں مختصر بات کرینگے۔ تاکہ سب فیچرز سے آپ کو آگاہ کیا جائے۔ تمام کمپنی اپنے صارفین کو ضرورت کے وقت ایڈوانس لوڈ مہیاء کرتے ہیں۔ لیکن کمپنی ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ جب ہم ریچارج کرتے ہیں۔ تو جو ہم نے ایڈوانس لوڈ لیا ہوتا ہے۔ وہ پیسے ہمارے اکاؤنٹ سے کاٹ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ 4 سے 5 روپے قریب ہم سے ٹیکس اضافی لیا جاتا ہے۔ لیکن کتنا اضافی ٹیکس لگے گا یہ ہمیں ایڈوانس لیتے وقت بتا دیا جاتا ہے۔ تاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔
امید ہے آپ کو تمام سم کمپنیوں کے ایڈوانس لون کے بارے سمجھ آگیا ہوگا۔ ابھی پہلے ہم یوفون ایڈوانس لوڈ کے میں بات کرینگے۔
یوفون سم ایڈوانس لوڈ لینے کا طریقہ
یوفون کے بارے میں ہم پہلے سے اچھی طرح جانتے ہیں۔ اگر آپ یوفون کے صارف ہیں۔ اور آپ یہ تلاش کر رہے ہیں۔ کہ کیسے یوفون ایڈوانس لوڈ لیا جاتا ہے۔ تو یہ مضمون اسی بنیاد پر ہے۔ یوفون بھی دوسرے کمپنیوں کی طرح اچھی طرح اپنے صارفین کی رہنمائی کرتا ہے۔
یوفون ایڈوانس لوڈ حاصل کرنے کے لیے آپکے سم کا بیلنس 11.95 سے کم ہونا ضروری ہے۔ اگر اس سے زیادہ کا بیلنس آپ کے سم میں موجود ہے۔ تو آپ ایڈوانس حاصل نہیں کرسکتے۔
آپ کو ایک بات میں یاد کرتا چلوں۔ کہ یوفون ایڈوانس لوڈ سے آپ کو 20 روپے ملیں گے۔ لیکن اس کے سروس چارجز 4.40 روپے ہیں۔ جب آپ اپنے سم میں لوڈ کروایں گے۔ تو آپ اکاؤنٹ سے 24.40 کاٹ لیئے جائیں گے۔ یوفون ایڈوانس حاصل کرنے کے لیے آپ زیادہ کجھ نہیں کرنا صرف اپنے سم سے*456# ملانا ہے۔ اس کے بعد آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے بتایا جائے گا۔ کہ آپ کو ایڈوانس لوڈ ملا ہے یا نہیں۔
کوڈ | ٹیکس | ایڈوانس |
---|---|---|
*456# | روپے 4.40 | 20 روپے |
زونگ ایڈوانس لوڈ حاصل کرنے کا طریقہ
زونگ دوسرے کمپنیوں کو دیکھتے ہوئے۔ زونگ نے اپنے صارفین کو 25 روپے تک کا ایڈوانس لوڈ مہیاء کرنا شروع کردیا۔ دوسری جانب زونگ اپنے صارفین سے ایڈوانس لوڈ کا ٹیکس 3.5 روپے وصول کرتا ہے۔ اگر بات کی جائے زونگ ایڈوانس لوڈ کے حوالے سے تو 25 روپے آپ کو ایڈوانس لوڈ دیا جاتا ہے۔ اور اس کا ٹیکس 3.5 روپے ہیں۔ اس کے ساتھ جب آپ ریچارج کریں گے۔ تو آپ سم سے 28.5 روپے کاٹ لیئے جائیں گے۔ یہ علم ہونا آپ کے لیے ضروری ہے۔ تاکہ ریچارج کرتے وقت آپ کو کوئی مسلئہ درپیش نہ ہو۔
زونگ ایڈوانس لوڈ حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک خالی میسج 911 پے بھیج دینا ہے۔ اس ایس ایم ایس کے کوئی چارجز نہیں ہونگے۔ یہ ایس ایم ایس بھیجنے کے بعد آپ کو ایک تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ کہ آپ کو ایڈوانس لوڈ ملا ہے یا نہیں۔
کوڈ | ٹیکس | ایڈوانس |
---|---|---|
911 | روپے 3.5 | 25 روپے |
ٹیلی نار سم کا ایڈوانس لوڈ بیلنس حاصل کرنے کا طریقہ کار
ٹیلی نار بھی اپنے صارفین کو ضرورت کے وقت ایڈوانس لوڈ مہیاء کرتا ہے۔ ایڈوانس لوڈ حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے ٹیلی نار سم سے *0# ملانا ہے۔ اس کے تھوڑے دیر کے بعد تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوجائے گا۔ کہ آپ کو ایڈوانس لوڈ ملا ہے یا نہیں۔
ٹیلی نار اپنے صارفین کو 15 روپے کا ایڈوانس دیتا ہے۔ لیکن اس ایڈوانس لوڈ کا ٹیکس 3.5 روپے ہوگا۔ جب آپ ریچارج کریں گے۔ تو آپ کے سم سے 18.5 روپے کاٹ لیئے جائیں گے۔
کوڈ | ٹیکس | ایڈوانس |
---|---|---|
*0# | روپے 3.5 | 15 روپے |
جاز اور ورد سم پر ایڈوانس لوڈ حاصل کرنے کا طریقہ
کچھ عرصہ پہلے موبی لنک اور وارد الگ الگ کمپنی تھے۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد جاز کمپنی کے نام سے دونو کمپنی ایک ہوگئے۔ اور اس کا نام جاز رکھ دیا گیا۔ ان دونوں کے پہلے والے سم الگ ہیں۔ لیکن اب ان کوڈ اور کال انٹرنیٹ پیکجز ایک طریقے سے کام کرتے ہیں۔
جاز اور وارد سم پر ایڈوانس لوڈ حاصل کرنا کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے اپنے سم سے *112# ملانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تھوڑی دیر بعد آپ کو تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوجا ہے گا۔ یاد رہے یہ کوڈ جاز اور وارد دونو سم پر کام کرے گا۔ جاز اور وارد کے سم سے آپ کو 15 روپے کا ایڈوانس لوڈ ملے گا۔ اور اس کے ٹیکس چارجز 5 روپے ہونگے۔ جب آپ ریچارج کریں گے۔ تو آپ کے سم سے 20 روپے کاٹ لیے جائیں گے۔
کوڈ | ٹیکس | ایڈوانس |
---|---|---|
*112# | روپے 5.00 | 15 روپے |
اس مضمون کے بارے میں اپنے رائے کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں۔ شکریہ