ٹاپ فائیو واٹس ایپ کی خصوصیات جلد آرہی ہیں

واٹس ایپ کے بارے میں معلومات

آج کے اس پوسٹ میں ہم بات کرینگے واٹس ایپ کے ٹاپ خصوصیات کے بارے میں۔ جو ابھی حال ہی میں واٹس ایپ نے متعارف کرائے۔ واٹس ایپ کے بارے میں ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی میسنجر ایپلیکشن ہے۔ جسے لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ روزانہ اپنے چاہنے والوں سے بات کرنے کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔
پہلے واٹس ایپ کا مالک کوئی اور تھا۔ جس کا نام جان کایوم تھا۔ بعد میں فیسبک نے اسے خرید لیا۔ آپ یقین نہیں کریں گے کہ فیسبک نے چودہ بیلین ڈالرز میں خریدہ۔ اگر آپ کو واٹس ایپ کے بارے میں علم ہے تو مہربانی کر کے کمنٹ سیکشن میں تبصرہ ضرور کریں۔ تاکہ دوسرے لوگوں کے علم میں اضافہ ہوسکے۔ ابھی ہم اس ایپ کہ فیچرز کے بارے میں بات کرینگے۔

ملٹی-ڈیوائس سپورٹ فیچر

واٹس ایپ کی طرف سے بہت ہی اچھی خصوصیات میں سے ایک ہے۔ ملٹی-ڈیوائس سپورٹ سے مراد ایک سے زیادہ آلہ کی حمایت کرنا ہے۔ یہ فیچر اکثر صارفین کو ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ آلہ لاگن کرنے کی سہولت دے گی۔ اس فیچر پر فی الحال کام چل رہا ہے اور بہت جلد ہی اس کو کیا جائے گا۔ اس فیچر کو ایک بار بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ فی الحال واٹس ایپ کے اکاؤنٹ کو ایک ہی وقت میں دو ڈیوائس تک لاگن کیا جاتا ہے۔ ایک موبائل فون میں اور دوسرا ڈسکٹاپ میں۔
لیکن اس فیچر کے آنے کہ بعد صارفین ایک ہی وقت میں چار ڈیوائسز میں ایک ہی اکاؤنٹ کو لاگن اور شامل کرنے کی سہولت ہوگی۔
اس لائن کا مطلب یہ ہے کہ اس فیچر کے آنے کہ بعد آپ اپنے ایک ہی اکاؤنٹ کو اینڈروئڈ موبائل، آئی فون اور ڈیسک ٹاپ میں ایک ہی وقت لاگن کر سکیں گے۔

واٹس ایپ لاگ آؤٹ

ملٹی ڈیوائسز سپورٹ فیچر کے بعد ابھی ہم بات کریں گے واٹس لاگ آؤٹ کے بارے میں۔ یہ فیچر حال ہی میں واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ اس فیچر کو بھی جلد آئی فونز اور اینڈرائڈ سمارٹ فونز میں لانچ کیا جائے گا۔ اس کے بعد آپ اس سے لطف اٹھا سکیں گے۔
واٹس ایپ لاگ آؤٹ کا مین مطلب یہ ہے کہ آپ دوسرے سوشل میڈیا ویب سائٹس کی طرح واٹس ایپ اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کر پائیں گے۔ اس فیچر کو اور ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ایسے کجھ اپڈیٹ ملیں ہیں ہمیں۔ جیسے ہمیں کجھ پتہ چلے گا۔ اس پوسٹ میں مسقبل میں اپڈیٹس لاتے رہے گے۔ ابھی ہم اگلے فیچر کی طرف توجہ دیتے ہیں۔

انسٹا گرام کے ریلز واٹس ایپ پر

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے کجھ نہ کجھ نیا لے کہ آتا رہتا ہے۔ جس سے لوگوں کا دل لگا رہے اور اپنے لمحات کو یادگار بناسکیں۔ اسی چیز کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے کہ جو صارفین انسٹا گرام کے ریلز کو دیکھنا چاہتے ہیں اب وہ اس اپڈیٹ کے کہ بعد اپنے انسٹاگرام ریلیز واٹس ایپ پر ہی دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ واٹس ایپ اور انسٹا گرام دونوں کو ہی فیسبک کنٹرول کرتاہے اور یہ دونوں فیس بُک کی ملکیت ہیں۔ جیسے جیسے ہمیں کجھ اس اپڈیٹ کے بارے یہ پتہ چلے گا ہم اس پوسٹ میں اپڈیٹس لاتے رہیں گے۔
اگر آپ انسٹاگرام کے کے ریلز بڑے شوق سے دیکھتے ہیں تو یہ فیچر آپ کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہونے والا ہے۔
آپ زونگ انٹرنیٹ پیکجز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کلک کریں

واٹس ایپ آڈیو کی سپیڈ اور گمشدہ تصاویر

واٹس ایپ جیسے جیسے ہمیں نیو فیچر دیتا آ رہا ہے۔ اسی طرح سے سننے میں آیا ہے کہ جلد ہی واٹس ایپ ایک نیا آڈیو فیچر نکانے والا ہے۔ آڈیو سپیڈ فیچر کیا ہے اور اس سے کیا فایدہ ہوگا؟ اس بارے میں ابھی بات کرینگے۔ آڈیو سپیڈ فیچر سے مراد یہ ہے کہ آنے والے وقت میں آپ واٹس ایپ میں اپنی آڈیو کی سپیڈ کو کم یا زیادہ کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی واٹس ایپ کے آڈیو کی سپیڈ کو 1.5x یا 2x کر سکتے ہیں اوسی وقت آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

آگر ابھی ہم بات کریں تصاویر گمشدہ کی تو اس سے مراد یہ ہے کہ جیسے آپ کسی کو فوٹو یا تصاویر بھیجیے گے جب دوسرا شخص اس دیکھیے گا اس کہ بعد وہ فوٹو یا تصاویر خود با خود غائب یعنی ڈیلیٹ ہو جائے گی۔ یہ آپ پر منحصر ہوگا کہ آپ اس فیچر کو استعمال کرنا چاہیے ہیں یا نہیں.

بعد میں پڑھنا

یہ سننے میں آیا ہے کہ ‘بعد میں پڑھنا’ واٹس ایپ میں موجود آرکائیوڈ فیچر کا بہترین ورژن ہے۔ جو چیٹ پڑھنے کے بعد ‘بعد پڑھنے’ میں منتقل کیا جاتا ہے۔ واٹس ایپ اس فیچر کے اطلاعات نہیں بھیجے گا۔ اس فیچر میں یہ مزید چھٹی کا بھی موڈ ہوگا۔ واٹس ایپ میں ‘بعد میں پڑھنا’ آرکائیوڈ میں ایک ساتھ ایک سے زیادہ میسچز کا انتخاب کر سکیں گے۔
‘بعد میں پڑھنا’ صارفین کے ترتیبات کے مطابق بنانے کے لیے ترمیم بٹن کے ساتھ آئے گا۔ اور صارفین چیٹ کو غیر آرکائیو کرنے کے لیے آیک ساتھ متعدد چیٹس کا انتخاب کر سکیں گے۔
ٹاپ فائیو واٹس ایپ کی خصوصیات جلد آرہی ہیں.
ان فیچرز کے علاوہ بھی کئی طرح کے فیچر آے گے جن میں واٹس ایپ انشورنس، مس شدہ گروپ میں شامل ہونا، وغیرہ ہیں۔
یہ فیچرز آنے والے وقت میں واٹس ایپ کے نئے ورژن میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ان سب فیچرز کو بیٹہ ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اور سننے میں آیا ہے کہ یہ فیچرز آنے والے ہیں۔ اس لیے ہم یہ بات یقین کے ساتھ نہیں کہ سکتے۔
اگر اس پوسٹ میں کوئی تبدیلی چاہتے ہیں تو کمنٹ سکش میں ضرور بتائیں۔ اگر اس پوسٹ میں کوئی خرابی ہے تو برائے مہربانی ہمیں کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
آپ یوفون انٹرنیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کلک کریں
شکریہ

About Rafiqq 4088 Articles
Hello, thanks for visiting my profile. I'm Rafiqq, I'm a professional WordPress expert. I have over 4 years of experience in creating and troubleshooting WordPress and web development. Also, work as a virtual assistant and graphic designer. If you are looking for a WP Expert, Virtual Assistant, or Graphic Designer. Contact me... Thanks